کھانسی کرنے پر شوہر نے بیوی کو دودھ میں ملا کر تیزاب پلا دیا

شیئر کریں:

بھارتی ریاست اتر پردیش میں سنگدل شوہر نے کھانسی ہونے پر بیوی کو دودھ میں تیزاب ملا کر پلادیا.
چتر کوٹ کے علاقے میں روہت نامی شخص نے کھانسی کی دوا کے طور پر اپنی بیوی روشنی کو تیزاب پلا دیا۔
روشنی نے مرنے سے پہلے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی جس میں اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے تیزاب پلایا ہے،
اس کے علاوہ روشنی نے اپنے سسرالیوں پر ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا۔
دوسری جانب پولیس کے سامنے ملزم شوہر روہت نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے
اور اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس نے خود بیوی کو دودھ میں تیزاب ملا کر دیا تھا۔
اس میں اس کے گھر والوں کا کوئی قصور نہیں ہے۔
پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


شیئر کریں: