کرکٹر راشد لطیف کے کراچی پریس کلب میں‌ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

شیئر کریں:

کراچی پریس کلب نے کرکٹر راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے حوالے سے نازیبا زبان کے استعمال کئے
جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہا تھا کہ لوگوں‌ کو ڈرانے کے لیے زمیندار
کتے پالتے ہیں اور بعض کرکٹرز نے تنقید کرنے پر چھوڑنے کے لیے صحافی پال رکھے ہیں

پریس کلب کی مجلس عاملہ نے کہاہے کہ صحافیوں نے آزادی اظہار رائے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،
مگر راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے حوالے جو رویہ اختیار کیا ہے وہ قابلِ مذمت ہے۔
راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے لیے نازیبا الفاظ کی کی ادائیگی پر شدید تشویش پائی جاتی ہے کسی
بھی معزز شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی دوسرے کے بارے میں ایسی زبان استعمال کرے۔

کراچی پریس کلب نے صحافیوں پر الزامات کی بھی شدید مذمت کی اور کہا اس طرح کے الفاظ کا استعمال
کرکٹ سے وابستہ دیگرکھلاڑیوں کے لیےبھی سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان کی صحافتی برادری متحد اور منظم ہے
اور صحافت کے مقدس پیشے پر انگلیاں اٹھانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

راشد لطیف نے پوری صحافتی برادری پر جو کیچڑ اچھالا ہے اس پر صحافتی برادری میں شدید تشویش پائی
جاتی ہے اور صحافی برادری کسی صورت یہ برداشت نہیں کرے گی کہ صحافت سے وابستہ افراد کے لئے ایسے
الفاظ استعمال کئے جائیں۔ اگر راشد لطیف کو کسی بھی صحافی سے ذاتی عناد ہے تواتنی ہمت پیدا کریں کہ اس
کا نام لیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ مگر پوری صحافی برادری کے لیے نازیبا الفاظ کسی صورت
برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے کہا ہے کہ راشد لطیف کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور ان کے
اپنے کرکٹر ساتھی ان پر الزام لگا چکے ہیں کہ ماضی میں راشد لطیف بوری میں بند کرنے کی دھمکیاں بھی
دیتے رہے ہیں۔


شیئر کریں: