ملکہ بلتستانی کو امریکا ہی میں سپردخاک کر دیا گیا

شیئر کریں:

گلگت بلتستان کی بیٹی ملکہ بلتستانی کو امریکا کی ریاست نیوجرسی کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا
گیا ہے۔ نیوجرسی کی مسجد علی سے جسد خاکی اٹھایا گیا اور اسی علاقے میں تدفین ہوئی۔ امام علی سینٹر
کوئنز میں جمعرات کی شام سوئم ہو گا۔

ملکہ بلتستانی کا طویل علالت کے باعث اتوار کو انتقال ہو گیا تھا وہ نیوجرسی میں اپنی بیٹی کے ہاں تھیں۔
کورونا کی وجہ سے فلائٹس ہونے کے سبب ان کی میت پاکستان نہیں لائی جا سکی اور بیٹے بھی شرکت نہیں کر سکے۔
ملکہ بلتستانی نے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بڑی خدمات انجام دی ہیں۔

ملکہ بلتستانی کی رحلت سے ایک دور کا اختتام ہوگیا محترمہ نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے
جد وجہد کی۔ کراچی جیسے میٹروپول میں گلگت بلتستان کے لوگوں کی ہر درجہ خیال رکھتی تھیں۔
گلگت بلتستان ویلفیئر سوسائٹی امریکا کے سربراہ خالد بلتستانی نے ملکہ بلتستانی کے صاحبزادوں‌
سے تعزیت کی اور کہا ان کی کمی کئی دہائیوں‌ تک پوری نہیں‌کی جا سکے گی۔


شیئر کریں: