بڑا سیارچہ زمین کی طرف بڑھنے لگا، ناسا نے خطرے کا الرٹ جاری کردیا

شیئر کریں:

آج زمین سے 72 لاکھ کلو میٹر فاصلے سے سیارچہ گزرے گا،
ناسا کا کہنا ہے کہ اس کا سائز186 میٹر ہے۔
ناسا نے اس سیارچے کو KT1 کا نام دیا ہے،
اس کا فاصلہ زمین اور چاند کے درمیان فاصلے سے بھی 20 گنا زیادہ ہے
تاہم اس کے باوجود اس کو فلکیاتی پیمانے پر ’قریب‘ سمجھا جاتا ہے۔
سیارچوں پر نگاہ رکھنے کے لیے ناسا کی قائم کردہ جیٹ پروپلژن لیبارٹریز کے مطابق
کے ٹی وَن نامی یہ سیارچہ 31 مئی سے 2 جون کے درمیان زمین سے
نہایت نزدیکی میں گزرنے والے پانچ سیارچوں میں سے ایک ہے۔
یہ سیارچے زمین سے 11 لاکھ کلو میٹر سے لے کر 59 لاکھ کلو میٹر کے درمیان فاصلوں سے گزریں گے۔


شیئر کریں: