نائیجیریا میں مدرسے کے 100 سے زائد طلبہ اغوا

شیئر کریں:

نائیجیریا میں مدرسے کے 150 طلبہ کو اغواء کرلیا گیا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔
نائیجیریا کے مرکزی صوبے نائیجر میں 30 مئی اتوار کے روز مسلح حملہ آوروں
نے ایک اسلامی مدرسے پر حملہ کرکے تقریباً 150 طلبہ کو اغوا کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا،
جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، اس وقت مدرسے میں تقریباً 200 طلبہ موجود تھے،
جس میں سے بیشتر کو اغواء کرلیا گیا، اغوا کئے گئے طلبہ کی حتمی تعداد غیر واضح ہے۔
پولیس کے ترجمان واسیُو عابدون کے مطابق مسلح حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے،
مغوی طلبہ کی بازیابی کیلیے کئی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں


شیئر کریں: