ریسلنگ کا عالمی ایوارڈز یافتہ ریسلر قتل کے مقدمہ میں گرفتار

شیئر کریں:

ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں ایوارڈز جیتنے والا ریسلر جونیئر ریسلر کو قتل کرنے کے مقدمہ میں
گرفتار کر لیا گیا۔ 37سالہ سوشل کمار 2012 اور 2016 کے اولمپک مقابلوں بھارت کی طرف سے دو میڈل
جیت چکا ہے۔ پانچ دھائیوں میں پہلا ریسلر ہے جس نے ریسلنگ میں بھارت کے لیے ایوارڈز جیتے ہیں۔

سوشل کمار پر الزام ہے کہ اس نے جونیئر ریسلر ساگر کو تشدد کر کے ہلاک کیا ہے۔ نئی دہلی پولیس نے
گرفتاری پر انعام مقرر کر رکھا تھا۔
سوشل کمار نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی لیکن گزشتہ روز عدالت نے ضمانت
منسوخ کردی جس پر وہاں موجود پولیس نے گرفتار کر لیا۔
سوشل کی گرفتاری ایسے موقع پر عمل میں لائی گئی ہے جب جاپان اولمپیکس شروع ہونے میں کچھ ہی وقت رہ گیا ہے۔ ایسے میں انٹرنیشنل کھلاڑی کی گرفتاری سے عالمی مقابلوں میں بھارت کا تشخص بری طرح مجروع ہو گا۔


شیئر کریں: