فصلوں کو نقصان پہنچانے والی جعلی زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

شیئر کریں:

پاکپتن سے احمد رضا

پاکپتن میں محکمہ زراعت نے جعلی زرعی ادویات بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ مار کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حکام نے موقع سے ایک کروڑ روپے مالیت کی جعلی ادویات کا بڑا اسٹاک قبضے میں لے لیا۔


حکام کے مطابق ملزمان خفیہ طور پر ادویات تیار کرکے فروخت کے لیے بھجواتے تھے۔ محکمہ زراعت کے افسران نے محلہ ایچ بلاک میں پولیس کے ہمراہ جعلی زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

حکام نے موقع سے بڑی مقدار میں جعلی زرعی ادویات قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔ مزید کارروائی کے دوران اور گرفتاریوں کا امکان ہے۔
مکروہ دھندہ کرنے والی کی وجہ سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا تھا۔ ایسے لوگ نہ صرف زمہ دار بلکہ ملک و قوم کے بھی دشمن ہیں۔


شیئر کریں: