عدالت میں ویڈیو بناکر وائرل کرنے والی ٹک ٹاکر بہنوں کی ضمانت

شیئر کریں:

عامر حسینی چیف رپورٹر جنوبی پنجاب

رحیم یار خان میں سینئر سول جج کی عدالت میں وڈیو بناکر ٹک ٹاک پہ ڈالنے والی دوبہنوں نے اپن خلاف
عدالت کے احترام کو پامال کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں اڈیشنل سیشن کورٹ سے ضمانت حاصل کرلی۔

حرا کنول اپنی بہن حنا کنول کے ہمراہ سنئیر سول جج عبدالستار بوسل کی عدالت میں تنسیخ نکاح کی
درخواست کی سماعت کے سلسلے ميں حاضر ہوئی تھیں- اس وقت سینئر سول جج عدالت میں موجود نہ
تھے۔ دونوں بہنوں نے وہاں پہ ویڈیو بنائی اور اسے ایپ ٹک ٹاک پہ ڈال دی جو وائرل ہوگئی۔

ٹک ٹاک پہ دونوں بہنوں کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس سینئر سول جج عبدالستار بھوسل نے لیا اور اپنے
ریڈر محمد اشتیاق کی مدعیت میں دونوں بہنوں کے خلاف عدالت کے احترام کو پامال کرنے کے الزام میں
مقدمہ کا اندراج کرایا تھا۔

دونوں بہنیں ایڈیشنل سیشن جج مبشر ندیم کی عدالت میں اپنے وکیل کے زریعے پیش ہوئیں اور ضمانت
قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی جسے جج نے سماعت کے بعد منظور کرتے ہوئے ضمانت دے دی۔


شیئر کریں: