پاکستان کا سب سے بڑا کورونا ویکسنیشن سینٹر کراچی میں بن گیا

شیئر کریں:

سندھ میں پاکستان کا سب سے بڑا کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا گیا۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے افتتاح کیا۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کے موقع پر این سی او سی حکام، پارلیامانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی اور دیگر موجود تھے۔
پاکستان کے سب سے بڑے اس ویکسینیشن سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے سندھ میں ویکسینیشن کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن سینٹرز بھی بڑھائے جا رہے ہیں۔
16 مئی سے تمام افراد کے لئے ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، اب 40 سال سے کم عمر کے افراد بھی ویکسین لگوا سکیں گے۔
لوگوں کی طرف سے کورونا ایس او پیز کو اہمیت نہیں دی جا رہی، جس کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا زیادہ امکان ہے۔ وفاق سے ملنے والی ویکسین کے علاوہ ہم نے وفاق سے بات کی ہے سندھ پیسے دینے کے لیے تیار ہے وفاق طے شدہ داموں پر ویکسین خرید کر کے دے۔
ہم چاہتے ہیں ویکسین کی فوری دستیابی کی بنیاد پر جلد اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کر سکیں۔ ویکسین رجسٹریشن مرحلے میں مسائل کی صورت ویکسینیشن سینٹر آئیں، ہمارا عملہ آپ کی رجسٹریشن کر کے ویکسین لگا دے گا۔
سندھ میں کوویکس، ایسٹرازیینیکا اور سائنو فارم اور کین سائنو ویکسین لگائی جائیں گی۔ کراچی میں ضلع ایسٹ میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوۓ ہیں، عوام اس ویکسینیشن سینٹر کا فائدہ اٹھائیں۔ این سی او سی میں فیصلہ ہوا ہے رواں سال کے آخر تک پورے ملک کے لیے 70 ملین ویکسین ڈوزز مہیا دیے جائیں گے۔
ویکسینیشن سینٹر میں 12 رجسٹریشن کاونٹرز، 6 بلاکس اور 96 کیوبیکلز بناۓ گئے ہیں۔ ماس ویکسینیشن سینٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھا جاۓ گا عملہ تین شفٹ میں کام کرے گا۔ ہر سفٹ میں 360 ہیلتھ کیئر ورکرز اپنی خدمات فراہم کریں گے۔


شیئر کریں: