زمبابوے کی دوسرے ٹیسٹ میں بھی اننگز سے شکست حسن علی نے یقینی بنادی

شیئر کریں:

پاکستان کی زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی اننگز کی فتح یقینی ہو گئی ہے۔ زمبابوے کی پوری
ٹیم پاکستان کے رنز کے پہاڑ کے سامنے ٹہر نہ سکی اور تمام کھلاڑی محض 132 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

زمبابوے کی پہلی اننگز صرف 61 عشاریہ چار اوورز سے آگے نہ بڑھ سکی۔ حسن علی نے پانچ بیٹسمینز
کو پویلین بھیجے۔

پاکستانے نے 8 وکٹ کے نقصان پر 510 رنز بنا کے اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ اوپنر عابد علی نے بہترین بیٹنگ
کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی۔ ان کے ساتھ اظہر علی نے بھی سنچری اسکور کی اور آل راونڈر نعمان نے
دھواں دھار بیٹنگ کی اور سنچری سے محض 3 رنز کی دوری پر اسٹمپ ہو گئے۔


شیئر کریں: