بحیرہ عرب میں‌ کثیرالملکی بحری آپریشن “چینوک آرچر” پاکستان بھی شریک

شیئر کریں:

پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران CTF -150 کے تحت بحیرہ عرب میں منعقدہ
کثیر الملکی بحری آپریشن ”چینوک آرچر“ میں شرکت کی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کے علاوہ امریکا اور
کینیڈا کے بحری اور ہواٸی جہاز شریک ہیں۔


آپریشن کا مقصد سمندر میں منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں
کو فروغ دینا تھا۔
پاک بحریہ اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے ذریعے سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کی
بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
دیگر ممالک کے ساتھ اس آپریشن میں شرکت سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک
بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
مشترکہ بحری آپریشن سے مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔


شیئر کریں: