خانیوال میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹا لینے آنے والوں پر تشدد

شیئر کریں:

خانیوال عامر حسینی سے

خانیوال میں یوٹیلٹی اسٹورز پہ چینی اور آٹے کی خریداری کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
خانیوال میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں یوٹیلٹی اسٹورز پہ چینی اور آٹا خریدنے کے لیے
شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ انچارج، عملہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی شہریوں سے بدسلوکی کی
شکایات عام ہیں، کورونا ایس او پیز کی کوئی پابندی دیکھنے کو نہیں مل رہی۔

کپاس کی پیداوار حکومتی اندازوں سے بھی کم، 700 ارب کا نقصان

خانیوال کی تحصیل کبیروالہ شہر کے اندر بنے ایک یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج نے ایک عمر رسیدہ شہری
اور ایک نوجوان کو اُس وقت شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں جب انھوں نے انچارج یوٹیلٹی
اسٹور پہ چینی اور آٹا بلیک میں دکانداروں کو فروخت کرنے اور عام شہریوں کو محروم رکھنے کا الزام لگایا۔

شہریوں پہ یوٹیلیٹی اسٹور مالک کے تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی – شہریوں نے ڈی سی خانیوال آغا
ظہیر شیرازی سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور شہریوں پہ تشدد کرنے والے یوٹیلیٹی
اسٹور انچارج پہ مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کی ویب سائٹ کو اپڈیٹ کون کرے گا؟


شیئر کریں: