کورونا کے مہلک وار بھی لوگوں کو بازاروں میں رش لگانے سے روکنے میں ناکام

شیئر کریں:

پاکپتن سے محمود احمد رضا
کورونا وائرس کی مہلک وبا بھی لوگوں کو غیرضروری باہر نکلنے اور بازاروں میں رش لگانے سے باز نہ رکھ
سکی۔ حکومت نے بازاروں کے اوقات کار کم کردیے تاکہ شہریوں کو کورونا سے بچایا جا سکے لیکن شہری
اس کی پروا کیے بغیر بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح پاکپتن میں بھی لاک ڈاؤن سے قبل عید کی خریداری کےلیے بازاروں میں رش
لگ گیا۔ خریداروں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔ خریداری کے دوران ماسک کا استعمال سماجی
فاصلے کی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

شدید رش کے باعث جگہ جگہ ٹریفک جام اور آمدورفت میں بھی دشواری ہوئی۔ شہریوں کے غیر سنجیدہ
رویے کے باعث وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔


شیئر کریں: