پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کراچی کے بجائے متحدہ عرب امارات میں‌کرانے کی سفارش

شیئر کریں:

پی ایس ایل 6 کے جون میں‌ ہونے والے بقیہ میچز کراچی میں نہیں ہو سکیں‌گے ایک جانب نیشنل کمانڈ اینڈ
آپریشن سینٹر کی طرف سے ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کو لے کر آئے روز انتہائی اہم فیصلے
اٹھائے جا رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
ایسے میں پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز ملک میں کورونا پاکستانی سرکار اور پاکستان کرکٹ بورڈ
کے لیئے چیلنج بن گیا ہے۔

اس حوالے سے” خبر والے ” کے ذرائع مکمل نگرانی کر رہے ہیں بدھ کے روز اس ہی سلسلے میں پاکستان کرکٹ
بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ کا این سی او سی سے انتہائی اہم رابطہ ہوا ہے کراچی میں شیڈول پی ایس ایل
کے بقیہ میچز سے متعلق پی ایس ایل حکام نے این سی او سی کو بریفنگ دی۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ این سی او سی پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے
کے حق میں نہیں ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے میچز کرانے ہیں تو متحدہ عرب امارات میں کرالیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع بتاتے ہیں لیگ کے بقیہ میچز ملک میں کرانے کے لئے این سی او سی کو راضی
کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایونٹ 4 مارچ کو ملتوی کیا گیا تھا گزشتہ ماہ
فرنچاز مالکان کے بے حد اسرار پر پی ایس ایل انتظامیہ نے یکم جون سے 20 جون تک ایونٹ کے بقیہ میچز
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔
اب ایک بار پھر سے پی ایس ایل کے باقی میچز پر دیکھائی نہ دینے والی کورونا وائرس کی دہشت کا سایہ
مزید سیاہ ہو چکا ہے ایسے میں میچز کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنا یہ پاکستان کرکٹ کے لیے
نیک شگون نہیں‌ ہو گا۔


شیئر کریں: