حلیمہ خاتون کے ہاں 5 لڑکیوں اور 4 لڑکوں کی ایک ساتھ پیدائش

شیئر کریں:

ایک خاتون نے بیک وقت 9 بچوں کو جنم دیا ہے۔ اللہ تعالی نے 25 سالہ خاتون کے آنگن ایک ہی وقت میں
بچوں سے بھردیا۔ مغربی افریقا کے ملک مراکش کے دارلحکومت رباط میں حلیمہ خاتون کو تکلیف ہونے پر
اسپتال لے جایا گیا۔

الٹراساونڈ میں سات بچوں کا پتہ چلا تھا جس پر خاتون کو گاون سے رباط کے اسپتال میں لے جایا گیا جہاں
حلیمہ نے پانچ لڑکیوں اور چار لڑکوں کو جنم دیا۔ نو بچوں کی ایک ساتھ ولادت کے واقعات کم ہی پیش آتے ہیں
لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے اتنی بڑی تعداد میں ولادت کی وجہ سے بچوں میں طبی پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں۔

رمضان کی برکت پشاور میں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش

ڈاکٹرز کے مطابق زائد بچوں کی بیک وقت پیدائش کی وجہ سے کم ہی بچے صحت کے ساتھ زندگی گزارنے کے
قابل ہوتے ہیں کئی تو کچھ ہی وقت بعد انتقال کر جاتے ہیں۔

مراکش سمیت دنیا بھر میں اس خبر نے حاملہ خواتین میں امید کی کرنیں بکھیر دی ہیں۔ بیشتر خواتین کی
یہی خواہش ہوتی ہے کہ ایک دفعہ میں کئی بچوں کی پیدائش ہو جائے تاکہ بار بار کی تکلیف سے جان چھٹ سکے۔


شیئر کریں: