خبروالے کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر خانیوال کا اچانک ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ

شیئر کریں:

عامر حسینی چیف رپورٹر ساؤتھ پنجاب

خبروالے خانیوال کی ٹیم کی نشاندہی پہ ڈپٹی کمشنر خانیوال کا تحصیل کونسل خانیوال میں قائم
ویکسی نیشن سنٹر کا اچانک دورہ اور سہولیات کا جائوہ لیا- 15 ہزار سے زائد شہریوں پہلی ڈوز اور
تین ہزاز سے زائد کو دوسری ڈوز لگادی گئی

حکومت پنجاب کے کورونا ویکسی نیشن پروگرام کے تحت ضلع ضلع میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹرز
پرضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران ویکسی نیشن کے عمل کو مانیٹر کر رہے ہیں –
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے تحصیل کونسل خانیوال میں قائم سنٹر کا اچانک دورہ
کرکے وہاں سہولیات کا جائزہ لیا-ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رش کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی عمل کیا
جائے- انہوں نے کہا ضلع میں مزید کورونا ویکسینیشن سنٹرز بھی قائم کئے جارہے ہیں-اس موقع پر محکمہ
صحت کے حکام کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع خانیوال میں ابتک 3328 فرنٹ لائن فائٹرز
کو پلی ڈوز اور 1762 دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہیں اسی طرح شہریوں کو 15021پہلی اور 3267 دوسری
ڈوز لگائی جاچکی ہے


شیئر کریں: