کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے آئی پی ایل بھی روک دی گئی

شیئر کریں:

دنیا کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ “انڈین پریمیئر لیگ” فوری طور پر روک دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے
بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے آئی پی ایل کے باقی میچز اگلے فیصلے تک موخر کردیے گئے ہیں۔

آئی اپی ایل میں شریک کئی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے جس نے انڈین کرکٹ بورڈ کو سوچنے پر مجبور
کیا۔ پہلے بھارت سمیت دنیا بھر میں آئی پی ایل کے منتظمین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کیونکہ
پاکستان میں کورونا بھارت کی طرح نہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان سپر لیگ کو روک دیا گیا تھا۔

آئی پی ایل کے باقی میچوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے بھارت میں دو تین ہفتوں سے جاری کورونا
کی تیسری لہر میں روزآنہ تین سے چار لاکھ مریضوں کا اضافہ ہورہا ہے۔ اس دوران ڈھائی سے تین ہزار افراد
ہلاک بھی ہورہےہیں۔

حالات اس قدر خراب ہیں کہ شمشان گھاٹ اور قبرستانوں میں آخری رسومات کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں۔
اسپتالوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کے سامنے دم توڑ رہے ہیں۔


شیئر کریں: