بل گیٹس اور ملینڈا کے درمیان 27 سال بعد علیحدگی

شیئر کریں:

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر شخص بل گیٹس اور ان کی 56 سالہ اہلیہ ملینڈا نے ازدواجی زندگی
ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بل اور میلنڈا گیٹس 27 سال شادی کے بندھن میں بندھے رہے۔ اگلی زندگی دونوں
ایک دوسرے کے بغیر گزاریں گے لیکن فاؤنڈیشن کے لیے ایک ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

بل اور ملینڈا گیٹس کے تین بچے ہیں 27 سالہ رفاقت نے دونوں نے دنیا کے بے سہارا اور غریب لوگوں کے لیے
بے شمار کام کیے۔

بل گیٹس اربوں ڈالر کی مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک ہیں ملینڈا مصنف اور کاروباری شخصیت ہیں۔ ملینڈا
کی پہلی ملاقات مائیکروسافٹ ہی میں ہوئی اور 1994 میں ہوائی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

65 سالہ بل گیٹس نے 1975 میں مائیکروسافٹ کی پاول الین کے ساتھ مل کر بنیاد رکھی تھی۔ گیٹس کی
مجموعی دولت 130.5 بلین ڈالر ہے اور انہوں نے مائیکروسافٹ فاؤنڈیشن کے لیے 35.8 ارب ڈالر عطیہ دیا۔
گزشتہ سال انہوں نے مائیکروسافٹ کی زمہ داریوں سے عہدہ برا ہو کے سارا وقت فاؤنڈیشن کو دینے کا
اعلان کیا تھا۔


شیئر کریں: