مہنگائی کی وجہ سے پاکستان میں ویورات کی خریداری بھی 6 فیصد کم ہوگئی

شیئر کریں:

سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں مجموعی طور پر سونے کے زیورات کی خریداری میں اضافہ
دیکھا گیا تاہم پاکستان میں اضافے کی بجائے زیورات کی خریداری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد
کمی دیکھی گئی۔
مہنگائی میں کھانے پینے اور روز مرہ کے اخراجات پورے کریں یا زیورات خریدیں،، پاکستان میں سونے کی
زیورات کی خریداری کم ہو گئی۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران
پاکستان میں 6.6 ٹن سونے کے زیورات خریدے گئے جو گزشتہ سال اس عرصے سے 6 فیصد کم ہے۔
تین ماہ میں بھارتیوں نے 102.5 ٹن سونے کے زیورات خریدے جو گزشتہ سال اس عرصے سے 39 فیصد زیادہ
ہیں۔ چین میں سونے کے زیورات کی خریداری 212 فیصد اضافے سے 191 ٹن تک پہنچ گئی۔

انڈونیشیا میں سونے کے زیورات کی خریداری میں 32 فیصد، ملائشیا میں 23 فیصد اور سنگا پور میں 15
فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ترکی، ہانگ کانگ، تائیوان، کوریا، روس، امریکا، کنیڈا میں بھی سونے کے زیورات
کی خریداری میں اضافہ رکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ تک دنیا میں مجموعی طور پر 477 ٹن سونے کے زیورات خریدے گئے
جو گزشتہ سال اس عرصے سے 52 فیصد اضافہ زیادہ ہیں۔


شیئر کریں: