بلوچستان میں تخریب کاری ناکام بھارتی ساختہ بھاری اسلحہ برآمد

شیئر کریں:

بلوچستان لیویز فورس نے کوہلو کی تحصیل کاہان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔
سیکیورٹی فورسز نے کاہان کے علاقہ سوراف نالہ میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کی۔

لیویز لائن کوہلو میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابرہیم بنگلزئی نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ
لیویز کیو آر ایف نے حساس اداروں کی اطلاع پر 9 گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے بعد تخریب کاروں کے عزائم
ناکام بنا دیئے۔

تحصیل کاہان کے علاقے سوراف نالہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کرکے بڑی تعداد میں بھارتی ساختہ
اسلحہ و گولا بارود برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد اسلحہ و گولا بارود صوبے میں بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال
کرنا چاہتے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا لیویز فورس سمیت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں
کے خلاف کامیاب کارروائیاں کر کے اور قربانیاں دے کر ضلع میں امن وامان کو برقرار رکھا ہے۔ برآمد اسلحہ و
گولا بارود میں ایم جی تھری 1گن ، سکیل 500 راؤنڈ ، مارٹر گن 1 مارٹر، بی ایم 12 میزائل 25 راؤنڈ، آر پی
جی 7 15راونڈ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیویز فورس نے ہمیشہ جانفشانی اور دلیری سے کٹھن حالات کا مقابلہ کیا۔خطے سے
دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے لیویز فورس کی کاروائیاں جاری رہینگی ۔ڈپٹی کمشنر نے کامیاب کارروائی
پر لیویز فورس کے جوانوں کے لئے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔


شیئر کریں: