نماز اور مجالس میں کورونا سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

شیئر کریں:

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ راجہ ناصر عباس کے بعد علامہ ساجد نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ
کیا ہے۔ صدر مملکت نے رمضان المبارک اور مجالس میں انسدادِ کورونا تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

صدر نے کہا ہے کہ مجالس میں ماسک پہنیں اور محفوظ فاصلہ اپنائیں۔ بزرگ افراد عبادات گھر پر سرانجام دیں۔

علامہ ساجد نقوی نے صدر مملکت کو ایس او پیز کی پابندی کی یقین دہانی کرائی۔ مجالس کے دوران تمام حفاظتی
تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

علماء لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اپنانے کی تلقین کریں۔ وبا سے بچنے کیلئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ
والیہ وسلم کی دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ کورونا کے امتحان سے نکلنے کیلیئے ایک منظم قوم
ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔
صدر مملکت نے مولانا حنیف جالندھری سے بھی بات کی ہے۔ وفاق المدارس العربیہ
پاکستان حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے مدارس کو خطوط لکھ چکا ہے۔ آئمہ کرام مساجد میں حفاظتی تدابیر
پر عمل درآمد کی تاکید کریں۔


شیئر کریں: