آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کے بھارت سے واپس آنے پر پابندی لگا دی

شیئر کریں:

کورونا وائرس کے بھارت میں تباہ کاریوں نے کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ایک دن میں چار لاکھ 2 ہزار کورونا کے
نئے مریضوں کا ریکارڈ بھی بھارت مین بن گیا۔ دنیا کے کسی ملک میں ایک دن کے اندر اتنی بڑی تعداد میں
مریض سامنے نہیں ائے۔


ایک دن میں اموات بھی ساڑھے تین ہزار تک پہنچ چکی ہیں۔ اسپتالوں میں آکسیجن اور دوائیاں نہیں ہیں۔
قبرستان اور شمشان گھاٹ میں مردوں کے لیے جگہ ختم ہو چکی ہیں۔ اسی صورت حال کی وجہ سے آسٹریلیا
نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے 3 مئی سے ملک میں واپس آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پابندی کی خلاف ورزی کی کوشش کرنے والوں کو پانچ سال قید یا 66 ہزار 600 ڈالر جرامنہ تک کی سزا سنائی
جا سکے گی۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں موجود 9 ہزار شہریوں نے واپس جانے کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔


شیئر کریں: