شہادت حضرت علی کرم للہ وجہہ کے جلوسوں پر پابندی ختم، ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا

شیئر کریں:

یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس اور جلوس پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں‌
لگائی جارہی ہے. کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رائج ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے جلوس بھی نکالے جاسکتے
ہیں۔

جلوس پر پابندی سے متعلق این سی او سی اجلاس کے اعلامیہ پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحفظات کا
اظہار کیا تھاجس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔
یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوسوں پر پابندی
صدر پاکستان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے کہا کہ ملک بھر میں حکومتی وضع کردہ ایس او پیز کے ساتھ
مجالس و جلوس ہائے یوم علیؑ کے انعقاد پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ علامہ نے صدر مملکت سے کہا حکومت
جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائے۔


شیئر کریں: