چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا خطاب

شیئر کریں:

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا میں
آج فخر محسوس کررہا ہوں کہ ہم لیبر ڈے کارڈ
کا اجرا لیبر ڈے کے دن منا رہے ہیں ۔اس ملک میں
پی پی پی اورمزدوروں کے درمیان تعلق تاریخی ہے
جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے قائم ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف یا ای او بی آئی جو پینشنز ہیں۔دیگر مراعات شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے ہیں۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا جنرل ضیاء نےاپنے ورکرز
کے حقوق چھینے ، مظالم کیے۔محترمہ بے نظیر بھٹو
نے اپنے دور میں تمام چھینے گئے حقوق واپس ورکرز
کو دلائے۔
آج ہم نے ورکرز کو طاقتور بنایا، اُن کو اپنے اداروں
میں شیئر دیئے جس کی مثال تھر کول فیلڈ ہے۔ آپ
سب جانتے ہیں کہ پی پی پی نے زراعت ، انڈسٹریل سیکٹر کو حکومت کی سپورٹ سے ترقی دلوائی ہے ۔ہم
نے غریب ترین خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ کارڈ
جاری کیے اورای او بی آئی صوبوں کو ملنا چاہیے تھا۔
پیپلزپارٹی نے سے پہلے ورکرز کے حقوق انکے حوالے
سے اقدامات کرتی ہیں۔
یہ پی پی پی کا شیوہ رہا ہے کہ اُس نے سندھ میں
صنعت کاروں ، مزدوروں اور حکومت کے ساتھ بیٹھ
کر ورکرز کے مسائل حل کیے۔جو سفر شہید بے نظیر
بھٹو نے شروع کیا تھا اُسے ہم آج پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔


شیئر کریں: