کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لیے موبائل ٹوائلٹ

شیئر کریں:

کراچی میں شاہراہوں پر ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی موبائل ٹوائلٹ تیار کر لیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس افسران فون کال کرکے بھی موبائل ٹوائلٹ کو بلوا سکیں گے۔
صدرکراچی میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کا سائیکل اسکواڈ بھی تیار
لیا گیا ہے۔

سائیکلوں پر سوار ٹریفک پولیس اہلکار صدر میں ٹریفک جام کے دوران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ مخصوص یونیفارم پہنے سائیکل پرسواراسکواڈکےاہلکارگشت بھی کریں گے اور جس علاقے میں ٹریفک جام کی شکایت ملے گی وہاں سائیکل پر پہنچ کر فوری طور پر ٹریفک بحال کریں گے۔
عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔


شیئر کریں: