مولانا طارق جمیل کی دکان پر شلوار میں ڈالنے والا 50 روپے کا “ناڑا” 550 روپےکا

شیئر کریں:

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کراچی میں ایم ٹی جے کے فلیگ شپ اسٹور کے دروازے عام پبلک
کے لیے کھول دیے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ایم ٹی جے لباس کی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی لیکن ان کی حیرانی اس وقت دیدنی تھی جب انہوں شلوار کو باندھنے والے ازار بند
یا ناڑے کی قیمت دیکھی۔
مصنوعات کی قیمتوں کی زائد قیمتوں پر شہری خوش نہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نارا اور شلوار اٹھائے ہوئے ہیں۔ یہی نہیں بنیان کی قیمت دیکھ کر بھی حیران ہیں۔
ایم ٹی جے کپڑوں کی دکان پر صرف ایک شلوار کا نارا 550 روپے اور قمیض کے اندر پہننے والا بنیان 1150 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

شلوار قمیض کی قیمت تو چھوڑ ہی دیں جب ناڑے
اور بنیان کی کوئی اس مہنگائی کے دور میں سکت
نہ رکھے بھلا وہ شلوار قمیض کیسے خریدے گا۔
صارفین کہتے ہیں اسلام میں زائد منافع اور لوگوں
کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے سے روکتا ہے۔ ایسے
میں جب عالمی مبلغ مولانا طارق جمیل کی جانب
سے ایسا کیا جائے تو پھر کیا کہا جائے؟

لیڈیز لباس کی ماڈلنگ بھی وہیں ہوئ ہے جس میں مختلف لباس کی ماڈلنگ ڈاکڑ شائستہ لودھی نے کی ہے

وہ ورکرز کے ساتھ بھی تصاویر بنوا رہی ہیں۔


شیئر کریں: