فواد عالم بغیر کسی ففٹی کے4 سینچریاں داغنے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے

شیئر کریں:

فواد عالم بغیر کسی ففٹی کے ٹیسٹ کرکٹ میں چار سینچریاں اسکور کرنے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔
دنیائے کرکٹ میں اس سے قبل چھ کھلاڑی یہ کارنام سرانجام دے چکے ہیں.
فواد پہلے پاکستانی اور پہلے ایشیائی بلے باز ہیں جنہوں نے یہ کارنام سرانجام دیا ہے۔
فواد عالم نے اپنے ڈبییو ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف سینچری سکور کی تھی
تاہم اس کے وہ ٹیم سے ڈراپ ہوگئے اور 10 سال بعد ان کو ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا۔
اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرتے ہوئے انہوں نے آج زمبابوے کے خلاف چوتھی سینچری اسکور کی ہے۔
فواد عالم اب تک سری لنکا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سینچری اسکور کرچکے ہیں۔


شیئر کریں: