پرویزخٹک کے حلقہ زیارت کاکا صاحب میں بچے ٹینٹوں تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

شیئر کریں:

نوشہرہ سے محمد امین

تحریک انصاف کے تعلمی ایمرجنسی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے.
وزیر دفاع پرویزخٹک کے حلقہ زیارت کاکا صاحب میں اس دور جدید میں بھی بچے سکول میں کمروں کے بجائے ٹینٹوں میں بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہوگئے۔ تبدیلی کے دعوے دار وفاقی وزیر پرویز خٹک کے اپنے ہی حلقہ میں تبدیلی نہ لاسکے.
( ہم قدم) این جی او اسلام اباد کی جانب سے زیارت کاکاصاحب میں گورنمنٹ ہائیر اسکینڈری اسکول میں بچوں کے لیے دس جدید طرز کے نئے کمرے منظور ہوئے جو کثیر لاگت سے تعمیر ہوئے لیکن ابھی تک سکول انتظامیہ کے حوالے نہیں کیے.

این جی او اور ٹھیکیدار کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے مقامی بچے اس سہولت سے محروم ہیں اور ٹینٹوں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے جبکہ دوسری جانب لاکھوں روپے کا فرنیچر زنگ آلود ہو کر ناکارہ ہوچکا ہے.

انتظامیہ کے مطابق دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف عدالت سے اسٹے آرڈر حاصل کر کے کمروں کو سیلڈ کیا گیا ہے مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم اور ہائی کورٹ کے معزز عدلیہ سے اپیل کی ہے فوری طور پر تعمیر شدہ نئی بلڈنگ کو اسکول انتظامیہ کے حوالے کر دے تاکہ سکول میں پڑنھنے والے بچوں کو سہولیات فراہم ہوسکے


شیئر کریں: