عالمی ادارہ کی ایک شرط پوری،حکومت نے پرائز بانڈز پر پابندی لگادی

شیئر کریں:

حکومت پاکستان نے (ایف اے ٹی ایف)
کی شرائط پوری کرنے کے لیے بانڈز پر پابندی لگا دی۔انعامی بانڈز 7500 اور 15000 روپے مالیت کے بانڈز
کی قرعہ اندازی بھی منسوخ کر دی۔ اب نوٹیفکیشن کے مطابق 31 دسمبر تک بانڈز بینکوں سے کیش کروائے جا سکتے ہیں۔ دسمبر کے بعد کیش نہیں ہونگے بلکہ 15 ہزار والے اور 7500 والے بانڈز کو واپس کر کے 25000 والے اور 40000 والے بانڈز خریدے جاسکتے ہیں۔
انعامی بانڈز کو واپس کر کے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق
پرائز بانڈز کی رقم صارفین کو کیش نہیں بلکہ ان کے
بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی اسٹیٹ بینک
آف پاکستان نے صارفین کو 31 دسمبر تک یہ مہلت
میسر کی ہے۔


شیئر کریں: