تراویح گھروں میں پڑھی جائیں، اسلامی نظریاتی کونسل

شیئر کریں:

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز اور علماء نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ تراویح گھروں میں ادا کی جائیں۔
حالیہ دنوں میں ملک میں کورونا وبا کی خطرناک لہر چل رہی ہے۔ عوام کو کورونا وبا کے معاملے کی حساسیت کا مکمل ادراک ہونا چاہیئے۔
تراویح مسنون عمل ہے ، گھروں میں بھی ادا کی جاسکتی ہے۔
تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ عبادات کے دوران کورونا ایس او پیز پرعمل یقینی بنائیں۔
کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں قانون کو حرکت میں آنا چاہیئے


شیئر کریں: