بغداد کے کورونا اسپتال میں آکسیجن ٹینک دھماکا 82 مریض ہلاک درجنوں زخمی

شیئر کریں:

عراق کے دارلحکومت میں کورونا وائرس کے اسپتال میں رکھا آکسیجن ٹینک پھٹ گیا۔ دھماکے سے اسپتال میں زیر علاج 82 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ 100 سے زائد کو زیادہ جلنے سے بچالیا گیا۔
عراق کے اسپتالوں میں صحت کی جدید سہولتیں پہلے ہی نہیں تھیں اور کورونا کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ ایسے میں آکسیجن ٹینک میں دھماکے نے مریضوں کی زندگیاں قبل از وقت چھین لی ہیں۔
عراق میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سوا لاکھ متاثر ہوچکے ہیں۔ ملک کی معاشی حالت خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بہتر سہولتیں میسر نہیں۔
حکومت نے اسپتال میں مریضوں کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور وزیر صحت کو معطل کر کے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔


شیئر کریں: