پنجاب میں کورونا کا خطرناک حد تک پھیلاو، 25 اضلاع میں تمام کالجز بند

شیئر کریں:

پنجاب میں کرونا کیسز میں بتدریج اضافے کے پيش نظرحکومت نے
25 اضلاع میں کالجوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا.
پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے
مطابق کالجوں میں ہفتے میں دو دن کلاسز کے انعقاد کا سلسلہ بھی روک دیا گیا ہے
اور تمام سرکاری ونجی کالجز کرونا کی صورتحال بہترہونےتک بند رہیں گے۔
تمام سرکاری و نجی کالجز ان اضلاع میں بند کیے گئے ہیں جہاں کرونا کے کیسز کی شرح 5 فیصد یا اس سے زائد ہے۔
جن اضلاع میں کالجز بند کیے گئے ہیں ان میں لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور،
ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، ملتان، رحیم یارخان، ڈی جی خان، بہاولپور،
شیخوپور، گوجرانوالہ، خوشاب، لودھراں، پاکپتن، ساہیوال، سیالکوٹ، راولپنڈی،
سرگودھا، منڈی بہاؤالدين، جھنگ، خانیوال، قصور، بہاولنگر، چکوال اوربھکر شامل ہیں


شیئر کریں: