پاکستان نے بھارت کو وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشینیں دینے کی پیشکش کردی

شیئر کریں:

پاکستان کی جانب سے سرکاری سطح پر بھارت کو کورونا کے خلاف لڑائی میں مدد کی پیشکش کی گئی ہے.
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے
کورونا کی بدترین لہر کے شکار بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
پاکستان نے پڑوسی ملک کو وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشینیں اور دیگر سامان فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امداد کی پیشکش جذبہ خیر سگالی کے تحت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اس وقت کورونا کی بد ترین لہر کا شکار ہے
جہاں روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے خیراتی ادارے “ایدھی فاؤنڈیشن” کے سربراہ فیصل ایدھی نے
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ایدھی رضا کاروں کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی تھی


شیئر کریں: