آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات میں ہوگا؟

شیئر کریں:

بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر کی وجہ سے رواں سال ہونے والا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ
خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اکتوبر نومبر میں مختصر دورانیہ کا کرکٹ میلہ لگنا ہے لیکن بھارت میں آئے روز
کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز اور اموات نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال 2020 کے دوران کرکٹ اسٹیڈیمز پر ویرانی نے ڈیرے ڈالے رکھے اور اب ایک بار
پھر سے بھارت سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق صورت حال اگر بہتر نہ ہوئی تو پھر بیک اپ پلان کے تحت کسی اور ملک میں ورلڈ کپ
کرائے جانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑی صورت حال قابو نہ آئی تو پھر متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی
ورلڈ کا میلا سجایا جاسکتا ہے۔ ماضی میں بھی متحدہ عرب امارات کرکٹ کے میلوں کا انعقاد کرتا آیا ہے۔

بہر حال ابھی کافی وقت ہے لیکن کورونا کی بدلتی ہوئی ہیئت نے دنیا بھر کو ہی پریشان کر رکھا ہے کیونکہ یہ
ہر کچھ وقت کے بعد اپنی شکل اور شدت تبدیل کرلیا ہے۔

شائقین کرکٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ صورت جلد بہتر ہو جائے گی اور کرکٹ کا میلہ اپنے مقررہ وقت پر
بھارت ہی میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کا میڈیکل بورڈ صورت حال کا انتہائی بریک بینی سے مشاہدہ کر رہا ہے۔ کرکٹ کونسل کے
وفد کا دورہ بھارت بھی رواں ماہ مشکل دیکھائی دے رہا ہے۔


شیئر کریں: