اسرائیل پر راکٹوں کی برسات، دفاعی نظام فضا میں ناکارہ نہیں بناسکا

شیئر کریں:

اسرائیل پر حماس نے راکٹوں کی برسات کر دی ہے۔ اسرائیل کا دفاعی نظام غزہ سے داغے گئے 18 راکٹس میں
سے بیشتر ناکارہ بنانے میں ناکام ثابت ہوا۔ اس سے پہلے شام کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل بھی اسرائیلی
جدید نظام فضا میں اسے تباہ نہیں کر سکا تھا۔

اسرائیل کی خفیہ تنظیم موساد کی جانب سے ایران کے جوہری پلانٹ پر سائبر حملے کے بعد سے خطے میں
کشیدگی چلی آرہی ہے۔ دور جدید میں آرٹیفیشل انٹؒیلی جنس نظام کی جنگ میں ایک دوسرے کو زیر کرنے
کی کوششیں جاری ہیں۔

اسرائیل کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ملکہ حاصل ہے لیکن ایران کی جانب سے اس جدید ٹیکنالوجی کے بہتر
استعمال نے اسرائیل اور خطے کے ممالک کو پریشان کر دیا ہے۔

ایران نے بیلسٹک میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی میں بہت ترقی کر لی ہے اس کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون یمن کے
حوثیوں، لبنان کی حزب اللہ، حماس اور شام کے پاس بھی موجود ہیں۔

مشرق وسطی میں ایک دوسرے کو زیر کرنے کی کوشش میں کشیدگی بڑھتی ہی جارہی ہے۔ کس بھی ایک
ملک کی بڑی غلطی خطے کو نئی جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔


شیئر کریں: