ترکی کو کرپٹو کرنسی کے بانی نے چونا لگادیا، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر لے کر فرار

شیئر کریں:

لندن (عبداللہ چیمہ سے )
ترکی کا کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا بانی سرمایہ کاروں کے دو ارب ڈالرز کے ساتھ فرار ہوگیا ہے۔
ترک پراسیکیوٹرز نے اس بارے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تھوڈیکس ایکسچینج نے ایک پُراسرار پیغام کے ساتھ ٹریڈنگ 5 دنوں کے لئے معطل کر دی ہے۔
ترکی کے سیکورٹی حکام نے مفرور فاروق فتحی اوزر کی تصویر جاری کی ہے۔
جس پر دو ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ فرار ہو جانے کا الزام ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ استنبول سے البانیہ یا تھائی لینڈ فرار ہوگیا ہے۔
اس کی عمر 27 اور 28 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔


شیئر کریں: