کراچی کے اسپتال بھی کورونا مریضوں سے بھر گئے ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر

شیئر کریں:

کراچی سمیت پاکستان میں بھی کورونا وئرس کی صورت حال بہت خراب ہو چکی ہے۔ پاکستان اسلامک
میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ متقی اور دیگر ڈاکٹرز نے کراچی پریس
کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ کراچی کے بھی اسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔ بدقسمتی سے
ویکسنیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔

کورونا کی ایس او پیز پر فوج پابندی کروائے گی، بھارت جیسی صورت حال کا خدشہ

ڈاکٹرز نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کیا کہ پڑوس میں صورت حال خراب ہو چکی ہے اور ہم آرام سے بیٹھے
ہیں۔ ایسا نہیں چلے گا جب بھارت جیسے ملک میں آکسیجن نہیں، دوائیاں ناپید ہوچکی ہیں تو پاکستان میں
اگر خدانخواستہ کچھ ہوا تو پھر ہم کیسے اپنے عوام کو بچائیں گے؟

ڈاکٹرز نے عوام سے بھی کہا ہے کہ وہ خدارا کورونا ایس او پیز کی پاسداری کریں اپنے لیے اور اپنے اہل خانہ کو
اس وبا سے احتیاط کے ذریعے محفوظ بنائیں۔

ذرائع نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ واہگہ باڈر کے ذریعے بھارت میں پھیلنے والا انتہائی مہلک وائرس
لاہور اور پنجاب میں بھی پھیل چکا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر احتیاطی پروگرام مرتب کرے۔
لاک ڈاؤن کر کے عوام کی زندگیاں بچائی جائیں۔


شیئر کریں: