نوشہرہ ورکاں میں ڈاکٹرز کا کارنامہ، پیٹ سے 8 کلو وزنی رسولی نکالی گئی

شیئر کریں:

نوشہرہ ورکاں سے عمران حیدر
نوشہرہ ورکاں سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب آپریشن کر کے مریضہ کے پیٹ
سے 8کلو وزنی رسولی نکال دی۔
نواحی گائوں مٹو بھائیکے کی رہائشی خاتون ساجدہ بی بی زوجہ اشفاق احمد کے پیٹ میں اکثر درد رہتا تھا۔
چیک اپ کرنے پر پتہ چلا کے مریضہ کے پیٹ میں رسولی ہے ۔ نوشہرہ ورکاں میں سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض
نے اپنی ٹیم (حافظ ظل ربانی ، آصف پرنس اور رانا وسیم )کے ہمراہ غریب محنت کش اشفاق احمد کی بیوی
کا کامیاب آپریشن کر کے 8کلو وزنی رسولی نکال دی۔
اہل خانہ نے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹرز کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں: