ڈی ایس پی نواں‌ کوٹ‌ کو اغوا،پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے

شیئر کریں:

پنجاب پولیس کے مطابق اتوار کی صبح شرپسندوں نے تھانہ نواں کوٹ پر حملہ کیا جہاں رینجرز اور پولیس
افسران تھانے کے اندر پھنس گئے تھے۔ شرپسندوں نے اس موقع پر ڈی ایس پی نواں کوٹ کو اغوا کر کے مرکز لے
گئے۔

شرپسند کم از کم 50 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرے ہوئے آئل ٹینکر کو بھی مرکز لے گئے۔ شرپسندوں نے مسلح
ہو کر رینجرز اور پولیس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔ پولیس اور رینجرز نے انہیں پیچھے دھکیل دیا اور تھانے
کا قبضہ واپس لے لیا۔

لاہور کا یتیم خانہ چوک میدان جنگ، پولیس اور رینجرز اہل کار اغوا

پولیس نے مسجد یا مدرسے کے خلاف کوئی منصوبہ بندی نہیں کی اور نہ ہی کوئی آپریشن کیا۔ کارروائی اپنے
دفاع اور عوامی املاک کے تحفظ کے لیے کی تھی۔
تاہم پولیس کی پریس ریلیز میں یہ نہیں‌ بتایا گیا کہ ڈی ایس پی کو شرپسندوں‌سے بازیاب کرایا جا سکا
یا نہیں۔


شیئر کریں: