شادی شدہ اور کنواروں کے میچ نے دم توڑتی ہاکی کو دوبارہ زندہ کر دیا

شیئر کریں:

چنیوٹ سے قیصرعلی بھٹی

کہتے ہیں نا کہ کامیابی تو شادی میں ہے ایسی ہی ایک کامیابی چنیوٹ میں شادی شدہ جوڑوں کے ہاتھ لگی
ہے۔ شادی شدہ اور کنواروں کے درمیان ہاکی میچ کرایا گیا۔
شادی شدہ ٹیم نے اپنے تجربہ کی روشنی میں کنواروں کو چاروں خانے چٹ کر دیا۔ میچ 2 کے مقابلے میں 4
گول سے باآسانی جیت لیا۔ اپنی نوعیت کا انوکھا میچ دیکھنے کے لیے شہریوں کی بہت بڑی تعداد گڑاؤنڈ
میں موجود رہی اور میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

اپنی نوعیت کے اس انوکھے میچ کو شادی شدہ اور کنواروں نے اپنے اپنے انداز سے کھیلا۔ انہوں نے بہترین
کھیل پیش کر کے پاکستان نے قومی کھیل کو دوبارہ سے زندہ کیا۔
کھلاڑیوں نے کہا گڑاؤنڈ آباد ہونے سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور کھلاڑیوں کی فٹنس اچھی رہے
گی۔ کنواروں کی ٹیم نے بھی میچ کو خوب انجوائے کیا۔
ہاکی ٹیم کے کوچ محمد عظیم نے کہا اس انوکھے میچ میں پورے چنیوٹ سے شادی شدہ اور غیر شادی شدہ ہاکی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اسی طرح شائقین نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیل کے میدان آباد رکھنے کے لیے ایونٹس ہوتے رہنے چاہیں۔


شیئر کریں: