بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ‌ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے

شیئر کریں:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور صف اول کے بیٹسمین بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ
کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے
بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں مجموعی طور پر 228 رنز بنائے زیادہ
رنز بنانے پر وہ پہلے نمبر پر آگئے

بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین بن گئے اس سے قبل ظہیر عباس،
جاوید میانداد اور محمد یوسف آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون رہ چکے ہیں

بابراعظم کا ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں چھٹا نمبر ہے اسی طرح اوپنر
فخر زمان بھی ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں ان کا ساتواں نمبر ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا باؤلرز میں 11واں نمبر ہے


شیئر کریں: