سرگودھا میں 3 مرلہ کے ایک ہزار 175 مکانوں کی تعمیر کا افتتاح

شیئر کریں:

وزیر اعظم عمران خان ضلع سرگودھا پنجاب میں آج نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت
ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔
ضلع سرگودھا میں 6 مقامات پر 3 مرلہ کے کل 1,175 گھر بنائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب نے اس منصوبے
کے لیے زمین فراہم کی ہے اور دیگر سہولیات بھی فراہم کرے گی۔ تعمیراتی کام فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن
پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ بینک آف پنجاب نے مارٹگیج کی سہولت کا ذمہ لیا ہے جس کی بدولت مستحق
افراد گھر کی کل قیمت آسان اقساط میں ادا کر سکیں گے۔

اس منصوبے میں گھروں کی الاٹمنٹ کے لیے نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی مستحق افراد میں قرہ اندازی کے
ذریعے گھر الاٹ کرے گی۔ اس منصوبے کے لیے 33,528 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
افتتاح کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود ہوں گے۔


شیئر کریں: