رمضان کا پہلا روزہ کورونا وائرس سے ایک دن میں اموات 135 ہو گئیں

شیئر کریں:

رمضان کے پہلے روز کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 135ہو گئی، تیسری لہر سے ہلاک ہونے
والوں کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ڈاکٹرز نے صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا
ہے اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ویکسین لگانے کا سلسلہ بھی تیز کیا جائے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے درمیان ملک بھر میں سب سے زیادہ اموات پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں ہوئیں۔
اس طرح 48 ہزار 92 ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 4681 مثبت ٹیسٹ آئے۔ ڈاکٹرز نے عوام سے بھی کہا ہے
کہ وہ احتیاط کریں اور رمضان میں پہلےسے زیادہ احتیاط کریں۔


شیئر کریں: