بلوچستان میں انسداد پولیو مہم، گھر گھر بچوں کو حفاظتی ٹیکے

شیئر کریں:

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم گیارہ اپریل سے جاری ہے۔ تیسرے روز بھی چاغی ، ڈیرہ بگٹی دکی
گوادر ہرنائی جھل مگسی قلہ عبدالہ قلات کیچ خاران خضدار کوہلو، لسبیلہ مستونگ نوشکی پشتین سبّی
ژوب اور دیگر اضلاع میں ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلا رہی ہیں۔

اس مہم میں 21500 پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں پہلے دو دنوں میں 1006078 بچوں کو ویکیسن کے
قطرے پلائے گے۔

پہلے دن چار لاکھ اور دوسرے دن 595494 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔ کوئٹہ میں 11
سے 15 اپریل اور پورے بلوچستان میں 11سے 13 اپریل پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔

بلوچستان میں 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیس سے محفوظ رکھنے کی ویکسین کے قطرے پلائے جانے
کا حدف رکھا گیا ہے۔
قومی پولیو مہم کے تحت پورے پاکستان میں تین کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا
کے ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا چکا ہے۔


شیئر کریں: