رمضان سے پہلےکورونا سے ریکارڈ 118 اموات،ہزاروں نئے مریضوں کا اضافہ

شیئر کریں:

رمضان المبارک سے پہلے کورونا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی۔ تیسری لہر کے دورن 24 گھنٹے میں
اموات کی تعداد بڑھ کے 118 تک جا پہنچی ہے۔ کئی ماہ کے بعد ایک دن میں یہ سب سے زیادہ اموات
ہیں۔ نئے مریضوں کی تعداد میں بھی 4 ہزار 318 کا اضافہ ہو گیا ہے۔

صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے لیکن حکومت اور عوام کی طرف سے کوئی خاطر خواہ احتیاطی
تدابیر دیکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ رمضان المبارک کے لیے حکومت نے محض ایس او پیز جاری کر کے اپنی
زمہ داریاں پوری کر دی ہیں۔ دوسری جانب مزہبی جماعتوں اور علما نے رمضان کے دوران کورونا کی وبا سے
پہلے کی طرح عبادت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے ڈاکٹرز حکومت سے بگڑی صورت حال کے پیش نظر لاک ڈاؤنز کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ حکومت کو
چاہیے کہ وہ فوری طور پر صورت کا تدارک کرتے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔


شیئر کریں: