تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی گرفتار، احتجاج اور دھرنا

شیئر کریں:

‏تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری
جنازہ میں جاتے ہوئے عمل میں لائی گئی۔ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج
اور دھرنے شروع ہو گئے ہیں۔
تحریک لبیک نے پاکستان سے فرانس کے سفارت کار کو ملک سے نکالنے کے لیے حکومت کو 20 اپریل تک
کی مہلت دی ہے۔ سفارت کار کی بے دخلی نہ ہونے پر 20 اپریل کو سعد رضوی نے اسلام آباد کی طرف ناموس
رسالت مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
اس وقت لاہور اور کراچی سمیت کئی شہروں‌ کی مین شاہراہوں‌ پر دھرنا دیا ہوا ہے


شیئر کریں: