خوشاب میں عدالت جانے والے 4 افراد قتل 3 زخمی،مخالفین نے گاڑی پر گولیاں برسائیں

شیئر کریں:

خوشاب سے عباس کھوکھر
سرگودھا ڈویژن کے شہر خوشاب میں دیرینہ دشمنی سندرال روڈپر مخالفین نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو موت
کے گھاٹ اتار دیا۔ گولیاں لگنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ان میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

فائرنگ سے موت کی آغوش میں جانے والوں میں محمد یعقوب ولدمحمدفیروزقوم جنجوعہ ساکن جھگیاں، محمد
طاہر ولد محمد خان جنجوعہ ساکن ڈھاک، محمد نوید ولد محمد اعجاز ساکن بلوال اور نصر اقبال ولد محمد
اقبال قوم ماچھی ساکن جھگیاں شامل تھے۔

زخمیوں کی شناخت رانا محمد عامر ساکن جھمٹانوالا ، محمد اسرار ولد محمد نواز قوم جنجوعہ ساکن ڈھاک،
محمد خان ولد محمد فیروز قوم جنجوعہ ساکن ڈھاک اور شدید زخمی رانا عامر جھمٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول راجہ محمد یعقوب جھگیاں سے کیری ڈبہ پر ڈرائیورسمیت 7 افراد جوہر آباد کی کچہری پیشی پر آرہے تھے۔
گاڑی خوشاب سندرال روڈد ھپ سڑی پہنچی تو گھات لگائے بیٹھے مخالفین نے فائرنگ کر دی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں دشمنی قتل سے شروع ہوئی۔ پٹھان اعوان گروپ نے پہلے مقتول
راجہ یعقوب کے بیٹے راجہ عدنان کو قتل کیا تھا۔ اس کا بدلہ لینے کیلئے مقتول راجہ یعقوب کے بیٹےراجہ ذیشان
عرف راجہ شانی نے فائرنگ کر کے ہشام خان پٹھان کے والد گلشیر خان کو13 ستمبر2019 کو قتل کر دیا تھا۔
کارروائی کے بعد راجہ شانی بیرون ملک چلا گیا اور تاحال اشتہاری ہے۔


شیئر کریں: