فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

شیئر کریں:

فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی۔
فیفا کونسل کے بیورو نے تیسری پارٹی کی مداخلت کی وجہ سے فوری طور
پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو معطل کیا، جو فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
پی ایف ایف ہیڈکوارٹر پر قبضہ معطلی کی وجہ بنی۔ فیفا کے مطابق پاکستان
فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک رکنيت معطل رہے گی۔
لاہور کے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر میں معاملہ اسوقت خراب ہوا
جب ایک گروپ کی جانب سے فیفا کی تعنیات کردہ نارملائزیشن کمیٹی کو ہٹایا گیا۔
فیفا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر ناجائز قبضے
اور فیفا کی تعینات کردہ کمیٹی کو عمارت میں دوبارہ رسائی نہیں دی جاتی تب تک رکنیت معطل رہے گی


شیئر کریں: