روس اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی چھتری والی تصاویر کا چرچا

شیئر کریں:

روس اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی چھتری والی تصاویر کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے.
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے تو بارش چل رہ تھی
سرگئی لاروف طیارے سے جب باہر آئے تو ان کے ہاتھ میں‌ چھتری تھی اور زمین پر پاکستان کے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ان کے استقبال کے لیے باہر موجود تھے.

شاہ محمود قریشی مہمان کا خیرمقدم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے تھے اور پیچھے پیچھے سرکاری
ملازم چھتری کا سایا کیے ہوئے چلتا رہا. یہ ماحول شائد کبھی ترقی ملک کے وزیر خارجہ نے
نہ دیکھا ہو ان کے لیے بھی ایک ترقی پزیر ملک کے وزیر خارجہ کا یہ انداز حیرت سے کم نہیں‌ رہا.
دونوں‌ ملکوں‌ کے وزیر خارجہ کی سوچ میں‌ زمین آسمان کا فرق دیکھائی دینے پر سوشل میڈیا پر صارفین
نے خوف تنقید کی.

صارفین کا کہنا تھا کہ آزاد ملک ہونے کے باوجود ہم اب بھی اپنی انا کے غلام بنے ہوئے ہیں‌ اور نئی پاکستان
کا نعرہ لگانے والوں‌کی سوچ وہی فرسودہ ہے پھر یہ کیسے لوگوں‌سے توقع کر سکتے ہیں کہ وہ مثبت سوچ کے
ساتھ آگے بڑھیں.

مدینہ کی ریاست میں تو سب کو اپنے کام خود کرنے پڑتے ہیں. طاقت ور دنیا کا وزیر خارجہ کو چھتری تھامنے
میں‌شرم محسوس نہیں‌ہوتی جبکہ ہمارے غریب ملک کے وزیر خارجہ کو چھتری تھامنے میں‌شرم آتی ہے.


شیئر کریں: