پاکستانی طالبہ امریکا کے 21 لاکھ طلبا کی نمائندہ منتخب

شیئر کریں:

پاکستان کی ایک اور بیٹی نے وطن کا نام روشن کردیا۔
پاکستانی طالبہ فزا سید امریکا میں 21 لاکھ طلبا کی نمائندہ منتخب ہوگئی۔
17 سالہ فزا سید 116 کمیونٹی کالجز کی نائب صدر برائے خزانہ منتخب ہوئی ہیں۔
پاکستانی طالبہ فزا نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے کالجز کے انتخابات میں آن لائن حصہ لیا۔
ان انتخابات میں فزا 10 ووٹوں سے کامیاب قرار پائیں۔
امریکا کے 116 کالجز میں 28 مارچ کو انتخابات ہوئے تھے۔
فزا سید نے امریکی اسٹوڈنٹ باڈی کی ایس ایس سی سی سی جنرل اسمبلی کے 76 ووٹوں میں سے 43 ووٹ حاصل کیے۔
فزا کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں.
ایس ایس سی سی سی امریکا میں طلبا کی باڈی ہے جس کے نمائندے کالجز
کے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوتے ہیں اور طلبا کی نمائندگی کرتے ہیں۔


شیئر کریں: